Skip to content
Home » Blog » آیفل ٹاور کا خفیہ کمرہ! 

آیفل ٹاور کا خفیہ کمرہ! 

  • by

آیفل ٹاور کا خفیہ کمرہ! 🗼✨

8 سے 80 سال کے بچوں کے لیے

شارق علی
ویلیوورسٹی

کیا آپ جانتے ہیں کہ آیفل ٹاور کی چوٹی پر ایک چھوٹا سا خفیہ اپارٹمنٹ بھی ہے؟ 🏡
یہ آئیفل ٹاور کی معمار گسٹاو آیفل نے صرف اپنے لیے بنایا تھا! وہ یہاں 📚کتابیں پڑھتے، ⭐ سوچ بچار کرتے اور خاص مہمانوں سے ملتے تھے۔

ایک دن ان کے مہمان بنے تھامس ایڈیسن! 💡
اور تحفے میں لائے 🎶 فونوگراف!
ذرا سوچو… بادلوں کے اتنے قریب دو عظیم دماغ اپس میں باتیں کر رہے ہوں! ☁️👨‍🔬👨‍🏫

اس کمرے میں تھا لکڑی کا فرنیچر، مخملی پردے، اور ایک بڑا سا 🎹پیانو بھی!
لیکن وہاں… نہ باورچی خانہ، نہ باتھ روم! 🚫🚿
کیونکہ یہ رہنے کا نہیں، صرف سوچنے کا کمرہ تھا!

اب یہ اپارٹمنٹ ایک چھوٹا سا عجائب گھر ہے 🖼️
جہاں آیفل اور ایڈیسن کے مومی مجسمے موجود ہیں 🕯️🤖
اور بچے کھڑکی کے شیشوں سے جھانک کر دیکھ سکتے ہیں کہ آسمان جیسی بلندی پر کمرہ رکھنا کیسا ہوتا ہے!

تو جب بھی آیفل ٹاور دیکھنے جاؤ تو یاد رکھو…
اوپر ایک ✨راز چھپا بیٹھا ہے —
جہاں خواب، علم اور تخیل کی دنیا آباد ہے!

خواب دیکھو، سوال پوچھو، اور بلندیوں کو چھو لو!
🌟🧠🌈✈️

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *