Nadia captured hearts across the globe in 1976 olympics. 18 year old Conner, an American gymnast, had kissed the 14-year-old Comaneci for a photo session. See what happens next
This Inshay serial (Urdu/Hindi flash fiction pod cast) takes you through the adventures of a teenage boy and the wisdom of his Grandpa. Mamdu is only fifteen with an original mind bubbling with all sorts of questions to explore life and reality . He is blessed with the company of his grandpa who replies and discusses everything in an enlightened but comprehensible manner. Fictional creativity blends with thought provoking facts from science, philosophy, art, history and almost everything in life. Setting is a summer vacation home in a scenic valley of Phoolbun and a nearby modern city of Nairangabad. Day to day adventures of a fifteen year old and a retired but full of life 71 year old scholar runs side by side.
Listen, read, reflect and enjoy!
پہلا پیار، دادا اور دلدادہ، انشے سیریل، چھپنواں انشا، شارق علی
موج در موج سمندر ریتیلے ساحل سے ٹکراتا تو چاندنی میں نہایا دودھیا جھاگ نیلے لباس پر سجے گوٹا کناری کی طرح چمکنے لگتا. ساحل سمندر پر شب بسری کی تجویز اور ہٹ کا انتظام انکل نے کیا تھا. رات کے کھانے کے بعد دادا جی اور انکل کرسیوں پر نیم دراز حالات حاضرہ میں محو ہوۓ تو میں اور یانی آپا ننگے پاؤں نرم ریت پر قدموں کے نشان بناتے چاندنی کا ہاتھ تھامے کچھ دور نکل آئے . موضوع گفتگو منیر نیازی کی شاعری تھا. یانی آپا نے نظم کےآخری مصرعے پڑھے . یہ نا آباد وقتوں میں، دل ناشاد میں ہو گی، محبّت اب نہیں ہو گی، یہ کچھ دن بعد میں ہو گی، گزر جائیں گے جب یہ دن تو ان کی یاد میں ہو گی. کچھ خاموش قدموں کے بعد میں نے کہا. آخر اب کیوں نہیں؟ اور کچھ دن بعد کیوں؟ مسکرا کر بولیں. بھئی نادیہ اوربا رٹ کے ساتھ تو یہی کچھ ہوا تھا. مجھے ہمہ تن گوش دیکھا تو بولیں. محبّت اس پہلے پیار سے ہو جانا چاہئیے تھی جو اٹھارہ سالہ با رٹ کونر نے ١٩٧٦ میں پری اولمپک نیو یارک مقابلہ جیتنے کے بعد کسی فوٹوگرافر کے کہنے پر چودہ سالہ نادیہ کومانیچی کے رخسار پر کیا تھا. یہ واقعہ با رٹ کو تو یاد رہا لیکن نادیہ کوبالکل نہیں. وہی نادیہ نا جس نے ١٩٧٦ کے مونٹریال اولمپک میں تاریخ ساز پرفیکٹ ١٠ حاصل کیا تھا تو اس کی شہرت پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی. پھر وہ ٹائمز کے کورپیج پر جلوہ افروز ہوئی. میں نے کہا. بولیں. ٹھیک. امریکی جمناسٹ با رٹ نے ١٩٨٤ اولمپکس میں دو گولڈ مڈل جیتے تھے. ١٩٨٩ میں نادیہ کمیونسٹ حکومت سے بغاوت کر کے سات ساتھیوں سمیت ایک امریکی شخص کی مدد سے کیچڑ اور برف سے آٹی سرحد عبور کر کے پہلےہنگری اور پھر امریکا پھنچی تو ہراساں نادیہ کو ٹی وی شو میں دیکھ کر بارٹ مدد کو پھنچا اور مونٹریال میں اس کی رہائش کا بندوبست کیا. ایک سال تک یہ دوستی محض فون پر گفتگو تک محدود رہی. کئی ملاقاتوں اور سوچ بچار کے بعد ١٩٩١ میں بارٹ نے ایمسٹرڈیم میں نادیہ کو شادی کے لئے پروپوز کیا. پھر پہلے پیار کے سولہ سال بعد ٣٤ سالہ نادیہ اور ٣٨ سالہ بارٹ نے رومانیہ کے شہر بخارسٹ کے آرتھوڈوکس چرچ میں شادی کی تو یہ تقریب رومانیہ کے قومی ٹی وی اور وائڈ ورلڈ آف سپورٹس کے ذریعے دنیا بھر میں پھیل گئی. آج وہ دونوں رومانٹک پیر جمناسٹکس کے با نی سمجھے جاتے ہیں. منیر نیازی کی کہی نظم محبت اب نہیں ہو گی سمجھنا چاہو ممدو تو نیل ڈائمنڈ کے گانے گر دنیا میں خواب نہ ہوتے پر نادیہ اور با رٹ کا جمناسٹک رقص دیکھ لینا جو دنیا بھر میں مقبول ہے……جاری ہے