Open AI Vs Deepseek دو ذہین طالب علم
شارق علی
ویلیوورسٹی
ایک ہی شہر میں دو طالب علم پیدا ہوئے، دونوں ذہین لیکن مختلف قسمتوں اور حالات کے مالک تھے۔ ایک طالب علم بہت امیر خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ اسے بہترین تعلیمی سہولیات میسر تھیں۔ اعلیٰ ترین پرائیویٹ اسکولوں اور بورڈنگ ہاؤسز میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا، اور وہ کامیابی کی منزلیں بآسانی طے کرتا چلا گیا۔
دوسرا طالب علم ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔ وسائل کی کمی اور پیلے اسکول کے محدود مواقع کے باوجود، اس نے اپنی محنت اور لگن سے خود کو ثابت کرنے کی جدوجہد جاری رکھی۔ وہ سرکاری کالجوں میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے، محدود مواقع کو اپنی حکمت اور ذہانت کے استعمال سے بھرپور انداز میں استعمال کرتا رہا۔
سالوں بعد، دونوں کا مقابلہ وال اسٹریٹ پر ہوا۔ یہ ابھی کل ہی کی بات ہے۔
غریب طالب علم، جس کا نام “ڈیپ سیک” تھا، نے اپنی کم خرچ بالا نشین حکمت عملی اور مسلسل محنت کے ذریعے امیر طالب علم، جس کا نام “اوپن اے آئی” تھا، کو ایک ٹریلین ڈالر سے ہرا دیا۔
آج دنیا یہ سوچ رہی ہے کہ کامیابی کا اصل راز وسائل میں ہے یا محنت اور کم خرچ بالا نشین حکمت میں۔