Adabi Dunya is a remarkable Urdu literary online magazine which is truly making a difference. Recently Valueversity had a conversation with its Editor In Chief Sayyed Tasneef Haider Sahib. Listen and Enjoy!
ادبی دنیا ایک قابل ستائش ویب سائٹ ہے جو اردو زبان و ادب کی بے لوث خدمات انجام دے رہی ہے . حال ہی میں ویلیو ورسٹی نے ادبی دنیا کے روح رواں سید تصنیف حیدر صاحب سے گفتگو کی .سید تصنیف حیدر صاحب وسئی گائوں مہاراشٹر میں پیدا ہوے ، ابتدائی تعلیم حذیفہ اردو ہائی اسکول میں حاصل کی، بچپن سے شاعری اور ادب کا بڑا شوق تھا۔ دسویں تک وہاں تعلیم حاصل کرنے کے بعد دہلی آکر بقیہ تعلیم مکمل کی اور بارہویں جماعت سے لے کر ایم اے تک جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے آزادانہ طور پر تعلیم حاصل کی، تین سال تک مشہور زمانہ اردو ویب سائٹ ریختہ ڈاٹ او آر جی میں کام کیا، پھر اپنی ویب سائٹ پر کام کرنا شروع کیا، جس کو تقریبا ایک سال کا وقت گزر چکا ہے، اب فی الحال دہلی یونیورسٹی سے ایم فل کررہے ہیں ، جو امید ہے کہ تین چار ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔ ایک شعری مجموعہ ‘نئے تماشوں کا شہر’ شائع ہوچکا ہے اور تنقیدی مضامین کا مجموعہ جلد منظر عام پر آنے والا ہے.