Skip to content
Home » Blog » کراچی کے پوشیدہ مقامات: شہر کے راز

کراچی کے پوشیدہ مقامات: شہر کے راز

  • by

کراچی کے پوشیدہ مقامات: شہر کے راز

شارق علی
وہلیوورسٹی

پاکستان کا سب سے بڑا اور متحرک شہر کراچی، اپنی بھرپور تاریخ اور متنوع ثقافت کے کئی دلچسپ پہلوؤں کو چھپائے ہوئے ہے۔ جدید عمارتوں اور بھیڑ بھاڑ والی سڑکوں کے پیچھے، کراچی میں کئی پوشیدہ مقامات موجود ہیں جو تجسس کو تسکین فراہم کرتے ہیں۔

شہر کے پراسرار مقامات میں سے ایک میٹھادر اور کھارادر کے علاقے ہیں۔ یہ علاقے اٹھارویں صدی سے اباد ہیں اور ان میں تنگ گلیاں، تاریخی عمارتیں، اور چھپے ہوئے مزارات شامل ہیں۔ ان گلیوں میں چلتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم وقت میں سفر کرتے ہوے پیچھے کی سمت چلے گئے ہوں۔ یہاں ہر موڑ پر کراچی کے نوآبادیاتی دور اور ثقافتی امتزاج کی کہانیاں بکھری دکھایی دیتی ہیں۔

ایک اور پوشیدہ خزانہ موہٹہ پیلس کی عمارت کا ہے، یہ 1920 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اگرچہ یہ محل کراچی بلکہ پاکستان بھر میں شہرت رکھتا ہے، مگر بہت کم لوگ اس کی زیر زمین سرنگوں سے واقف ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ سرنگیں جنگی حالات میں محفوظ راستے کے طور پر استعمال ہوتی تھیں اور اب اس خوبصورت عمارت میں دلچسپی کا اضافہ کرتی ہیں۔

فریئر ہال، جو برطانوی نوآبادیاتی طرز تعمیر کی بہترین مثال ہے، بھی اپنے اندر پوشیدہ مقامات رکھتا ہے۔ اس عظیم عمارت کے نیچے زیر زمین راستوں کی افواہیں ہیں جو برطانوی راج کے دوران خفیہ ملاقاتوں اور ذخیرہ اندوزی کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ ہال کے اردگرد سرسبز باغات ہیں جو تاریخ اور رازوں کا ایک بہترین امتزاج پیش کرتے ہیں۔

کراچی پارسی انسٹیٹیوٹ، ایک اور تاریخی مقام، اپنے اندر بہت سے رازوں کو چھپائے ہوئے ہے۔ انیسویں صدی میں قائم ہونے والا یہ ادارہ زیر زمین تہہ خانوں اور چھپے ہوئے کمروں پر مشتمل ہے جو تیزی سے بدلتے ہوئے شہر میں اپنی ثقافت اور روایات کو محفوظ رکھنے کی کمیونٹی کی کوششوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

کراچی کے ان پوشیدہ مقامات کی دریافت نہ صرف ہمارے تجسس کو تسکین دیتی ہے بلکہ شہر کی تاریخی گہرائی اور ثقافتی قدر میں اضافہ کرتی ہے۔ تو، جب کبھی بھی آپ کراچی میں ہوں، کچھ وقت نکالیں اور شہر کے ان رازوں کو دریافت کریں۔ وہ راز جو یہ متحرک شہر چھپائے ہوئے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *