Shariq Ali
تاثر ، نوکری انٹرویو۔
پھر تیسری اہم بات یہ کہ اس انٹرویو کے لئے آپ کو مناسب لباس پہننا ہو گا اور مہذب طرز عمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انٹرویو کے مقام پر بر وقت پہنچئے ، آپ کے بدن کی بولی اور آپ کی گفتگو کا انداز اس بات کا مظہر ہونا چاہئے کہ آپ پر اعتماد ہیں اور پر سکون بھی ، اور آپ نے اس انٹرویو سے پہلےمکمل تیاری کر رکھی ہے۔ انٹرویو کے آغاز میں ابتدائی تاثرانتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ کمرے میں داخل ہوتے وقت ، نشست و برخاست کے دوران اور سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اگر آپ یہ ثابت کر سکیں کہ آپ قابل اعتماد ہیں، مثبت طرز فکر رکھتے ہیں، جس موضوع پر گفتگو ہو اسی پراپنی توجہ کو مرکوز رکھتے ہیں، اور مختصر اور کارآمد گفتگو کرنے کے عادی ہیں تو خوشخبری کے لئے تیار رہئے۔۔۔