A public awareness message about HIV prevention in Urdu. Valueversity and Dowdocs 85 health awareness collaborative initiative
ایچ آئی وی سے بچاؤ کیسے؟ صحت افزا انشے ، ویلیوورسٹی
ایچ آئی وی ایک وائرس ہے جو جسم میں داخل ہو جائے تو روز مرہ اور کینسر جیسی بیماریوں کے خلاف مدافعت ختم کر دیتا ہے اور ہم ایڈز کا شکار ہو کر مر سکتے ہیں . یہ وائرس مریض کے جسم کی رطوبتوں مثلاً خون اور جنسی نمی میں موجود ہوتا ہے . یہ مرض احتیاطی تدابیر کے بغیر غیر شادی شدہ جنسی ملاپ ، استمعال شدہ سوئیوں کے دوبارہ استعمال ، بچے کی پیدائش اور دانت کے علاج میں بد احتیاطی سے پھیلتا ہے. مدافعت کم ہو جاتی ہے اور اور دست، نمونیا ، یا کوئی اور انفیکشن یا کینسر موت سے ہمکنار کر سکتا ہے. غیر شادی شدہ جنسی ملاپ کے دوران احتیاطی تدابیر لازمی ہیں . بچے کی پیدائش یا ڈاکٹر اور ڈینٹسٹ کے علاج کے دوران اس بات کو یقینی بنائیں کہ نیڈل یا انجیکشن پہلے سے استعمال شدہ نہ ہو. جسم میں ایچ آئی وی موجود ہو تو بچے کو دودھ پلانا منع ہے . علاج کے دوران خون یا خون سے بنے اجزاء کے عطیے کی ضرورت ہو تو یہ بات یقینی بنائیں کہ یہ ایچ آئی وی وائرس سے پاک ہے . مستند ڈاکٹروں اور ہسپتالوں سے علاج بہترین بچاؤ ہے . ایڈز کا مکمل علاج دستیاب نہیں لیکن ایسی دوائیاں ضرور موجود ہیں جو مرض کی شدت کو قابو میں رکھ سکیں