Episode 22 of Bygone Valley, short story (Urdu/Hindi Inshay) pod cast serial, covers the period of human civilization from 1876 AD to 1899 AD when Britain ruled India and France, Britain and Germany carved up Africa between themselves to rule their colonies. New York lit up with electric light bulb and first car and Eiffel tower was built. Bygone valley covers history of 22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!
روی دلی کا رہنے والا تھا اور میرے بزرگ دلی ہی سے ہجرت کر کے کراچی میں آباد ہوے تھے .اس شام جب ہم ایک ساتھ بیٹھے سورج کو سر سبز وادی میں اپنا سفر تمام کرتے ہوے دیکھ رہے تھے ، بات پھول والوں کی سیر سے شروع ہوئی اورہلدی رام اور کریم ہوٹل کے ذائقے دار کھانوں تک جا پوہنچی . اس سے پہلے کے ہماری آنکھوں میں آنسو آ جاتے میں نے کہا . انگریزوں کے تسلط نے شاید ہندوستان کے باسیوں کو ایک دوسرے سے زیادہ مضبوطی سے جوڑدیا تھا . انیسویں صدی کا آخر وو زمانہ ہے کہ جب برطانوی راج میں سورج غروب نہ ہوتا تھا. بلکہ اس دور میں تو کچھ یوں لگتا تھا کے جیسے یورپ کے ممالک مثلاً برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے افریقہ کوبھی کسی کیک کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کر کے اپنی ہوس اقتدار کی پلیٹ میں ڈال لیا ہو . ادھر ہندوستان پر برطانیہ تنہا ہی قابض تھا. یورپ ان دنوں چین میں بھی اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں مصروف تھا. یورپین ممالک اپنے زہر اثر علاقوں یا کالونیز سے اپنی فکٹریوں کے لئے خام مال حاصل کیا کرتے تھے اور پھر کالونیوں میں بسنے والوں کی مارکیٹ میں اپنا تیار شدہ مال بیچا کرتے تھے. ان ممالک کی خود غرضی اپنی جگہ ، لیکن یہ بات بھی ماننے والی ہے کہ کالونیوں کے اس نظام نے ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں بہتر تعلیم، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا راستہ بھی ہموار کیا تھا . روی کہنے لگا . اٹھارہ سو چھیتر میں الیگزینڈر گراہم بیل نے ٹیلی فون ایجاد کر لیا اور اس کے صرف تین برس بعد تھامس الوا ایڈیسن نے بجلی کا بلب. تاریخ میں پہلی بار نیو یارک روشنیوں سے جگمگا اٹھا تھا . اٹھارہ سو چوراسی میں لندن کی سڑکوں اور عمارتوں کے نیچے انڈر گراؤنڈ ریلوے اور شکاگو میں ہوم انشورنس بلڈنگ، یعنی دنیا کا پہلا سکائی سکراپر تعمیرہوا . ایک ہی سال بعد کارل بینز نے دنیا کی پہلی موٹر کار بنائی جو پیٹرول سے چلتی تھی اور اس کی رفتار صرف دس میل فی گھنٹہ تھی . اٹھارہ سو چھیاسی میں امریکی سٹاچیو آف لبرٹی کو نیو یارک ہاربر کے نزدیک ایک چھوٹے سے جزیرے پر استادہ کیا گیا . ادھر پیرس میں اٹھارہ سو اناسی میں گسٹاؤ ایفل نے لوہے کی سلاخوں سے فن تعمیر کا شاہکار ایفل ٹاور تعمیر کیا . چین میں اٹھارہ سو ننانوے میں بوکسرز کے نام سے مغربی تسلط کے خلاف بغاوت تو شروع ہوئی تھی لیکن وہاں کی مغرب نواز قوتوں نے اپنے آقاؤں کی مدد سے اس بغاوت کو کچل دیا تھا —-جاری ہے