Episode 20 of Bygone Valley, short story (Urdu/Hindi Inshay) pod cast serial, covers the period of human civilization from 1820 AD to 1840 AD when political map was redrawn because of revolutionary movements in South America, industry spread quickly in England with mass migration to towns and Michael Faraday invented electrical motor. Bygone valley covers history of 22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!
Written and narrated byShariq Ali
گاؤں سے فکٹریوں تک ، وادی گم ، انشے سیریل ، بیسویں قسط
میں جاگ چکا تھا لیکن طبعیت لیٹے رہنے ہی پر مصر تھی. ٹینٹ کے باہر سے آرکی نے آواز دی اور پوچھا . کیا آج ورزش کا ارادہ نہیں ؟ میں نے طبعیت کی ناسازی کا ذکر کیا اور آج کے لئے معذرت کر لی. لیٹے لیٹے میں سوچنے لگا . سر سبز کھیت اور گاؤں کی پر سکون زندگی چھوڑ کر سنگلاخ شہروں کی بے رحم فکٹریوں میں کام کرنے کے لئے ہجرت کرنے والے مرد اور عورتیں ہی وہ بنیاد ہیں کہ جن پر موجودہ ترقی یافتہ دورکی عمارت قائم ہے. انیسویں صدی کے شروع میں سٹیم انجن دنیا بھر کی فکٹریوں میں بھرپور پیداوار کا سبب بن گیا تھا . ایندھن کی ضروریات بڑھیں تو کوئلے کی کانوں میں کام کی رفتار اور ریلوے اور نہروں کی مدد سے ایندھن اورتجارت کے سامان کی ادھر سے ادھر آمد و رفت بھی تیز ہو گئی. زیادہ خوش حالی کی تلاش میں لوگ گاؤں چھوڑ کر شہروں میں آباد ہونے لگے اسی عرصے میں جنوبی امریکا کے کیی ممالک اسپین اور پرتگال کے تسلط سے آزاد ہوے اور دنیا کا نقشہ تبدیل ہونے لگا . برطانوی سائنسدان مائکل فیراڈے نے اٹھارہ سو اکیس میں بجلی اور مقناطیسیت پر اپنے کام کے دوران بجلی کی موٹر ایجاد کر لی . اٹھارہ سو اکیس ہی میں یونان میں ترکوں کے خلاف بغاوت اور پھر جنگ کا آغاز ہوا . برطانیہ ، روس اور فرانس کی مدد سے ترکوں کو شکست دے کر اٹھارہ سو انتیس میں یونان ایک آزاد ملک بن گیا . میں نے بمشکل سستی سے پیچھا چھڑایا اور خود کو سلیپنگ بیگ سے باہر انے پر راضی کیا . دانت برش کرتے ہوے میں نیچے دور تک پھیلی حسین وادی کا نظارہ کرنے لگا . جرمن موسیقار بیتھوون کے تصور اور خیال میں شاید ایسا ہی حسن موجیں مارتا ہو گا کے اس نے اٹھارہ سو تیئیس میں اپنی کوریل موسیقی میسا سولمنس مکمل کی جس نے مغربی کلاسیکی موسیقی میں نۓ امکانات کی راہ ہموار کی . اٹھارہ سو پچیس میں سائمن بولیور نے اسپین کے خلاف بغاوت کی قیادت کر کے ایک آزاد ملک قائم کیا اور وہاں کی عوام نے اس کا نام اپنے قائد کی عقیدت میں بولیویا رکھا. اٹھارہ سو چھبیس میں ایک فرانسیسی فوٹوگرافر نے پہلی بار دھات کی بنی کیمیکل لگی پلیٹ پرتاریخ کا پہلا فوٹو کھینچ کر دنیا کو حیران کر دیا . کک اور چارلس نے اٹھارہ سو سینتیس میں برقی تار کی مدد سے دنیا کا پہلا ٹیلیگرام بھیجنے کا اعزاز حاصل کیا . اٹھارہ سو چالیس وہ سال ہے کے جس میں لندن میں رہنے والوں نے تباہ کن آگ سے متاثر پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کی مرمت اوردوبارہ تعمیر کا کام شروع کیا — جاری ہے