Skip to content
Home » Blog » کوئی سمجھوتہ نہیں

کوئی سمجھوتہ نہیں

  • by

کوئی سمجھوتہ نہیں

شارق علی
ویلیوورسٹی

حالات جیسے بھی ہوں، اس یقین پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔
یہ یقین کہ انسان بنیادی طور پر ایک ہے۔ رنگ، نسل، مذہب، زبان، ثقافت اور معاشی فرق ، یہ سب ہماری دنیا کی حقیقتیں ہیں، لیکن یہ ہمیں انسان ہونے کے مشترک رشتے سے جدا نہیں کر سکتیں۔

خبریں دیکھیں تو ہر طرف نفرت، جنگ اور تباہی کے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے نفرت کے سوداگر ہر جگہ کامیاب ہیں اور اقتدار بھی اکثر انہی کے ہاتھ میں ہے۔

لیکن کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے خواب سے دستبردار ہو جائیں؟

ہرگز نہیں۔

کیونکہ یہ خواب صرف چند لوگوں کا نہیں۔ اس زمین کے مختلف ملکوں میں پھیلے ہوئے بے شمار عام انسان اس یقین کو اپنے دلوں میں زندہ رکھتے ہیں کہ احترام، مساوات اور محبت ہی انسانیت کی اصل بنیاد ہیں۔

جب تک ایک بھی انسان اس یقین کو تھامے ہوئے ہے، یہ خواب زندہ رہے گا۔

انسانی مساوات اور محبت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *