🌞 سپین کا چھپا خزانہ: 7,000 سال پرانی یادگار! 🪨⛏️
✍️ شارق علی
ویلیو ورسٹی
نو سے 90 سال کے بچوں کے لیے
کیا تم جانتے ہو؟ حالیہ قحط سالی نے سپین کے جنوبی علاقے میں ایک بہت ہی پرانی اور حیران کن چیز کو دوبارہ ظاہر کر دیا! 😲
یہ ایک قدیم پتھروں کی یادگار ہے جسے انسانوں نے 7,000 سال پہلے بنایا تھا! یعنی یہ اہرامِ مصر اور اسٹون ہینج سے بھی 2,000 سال پرانی ہے! 😯
📍 یہ جگہ اسپین کے اس علاقے جو کبھی اندلس کہلاتا تھا کے قریب واقع ہے، یہاں کبھی پانی سے ڈھکی ہوئی جھیل تھی۔ جیسے ہی پانی کم ہوا، یہ تاریخی خزانہ دوبارہ نظر آنے لگا۔
👣 ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈولمن (Dolmen) نامی یادگاریں تھیں، جو قبل از تاریخ انسانوں نے بنائیں ، شاید اپنی عبادات، قبریں یا خاص تقاریب کے لیے۔
🪵 ان میں لمبے لمبے پتھر ترتیب سے کھڑے کیے گئے ہیں، جیسے کسی نے ہزاروں سال پہلے ایک خاص منصوبے کے تحت انہیں رکھا ہو!
🌍 یہ یادگاریں ہمیں بتاتی ہیں کہ انسان ہزاروں سال پہلے بھی فکر، فن، اور روحانیت رکھتا تھا اور اس کے خواب، آج کے بچوں جیسے ہی بڑے تھے! 💭👧👦
