یومِ آزادی مبارک 🇵🇰
یہ محض خوشی منانے کا دن نہیں، بلکہ تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ وہ وعدہ جو ہم اپنے وطن سے کرتے ہیں کہ ہم اسے علم، خدمت، اور کردار سے سنواریں گے۔
کیا ہی اچھا ہو کہ پاکستان کے نوجوان آگے بڑھیں، جدید دور کے چیلنجز کو سمجھیں، اور علم و ہنر کے ذریعے اپنے ملک کی تقدیر سنوارنے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔
سائنس، معیشت، ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت جیسے میدانوں میں مہارت حاصل کریں۔ تحقیق، دلیل، اور تخلیق کو اپنا شعار بنائیں۔
لیکن کیا آج کے صاحب ارباب و اختیار ان نوجوانوں کو ایسا ماحول، ایسی پلےانگ فیلڈ اور ایسے مواقع دے رہے ہیں کہ وہ یہ سب کچھ کر سکیں؟
محض جذبہ حب الوطنی کے نعرے اور نغمے نہیں۔ اپنے اپنے حصے کا کردار و عمل بھی
پاکستان زندہ باد
ٹیم ویلیوورسٹی
عاذب،عاتکہ،کومل، یزدان اور شارق علی