Skip to content
Home » Blog » ہندوپاک ایٹمی جنگ: ناقابلِ تصور تباہی

ہندوپاک ایٹمی جنگ: ناقابلِ تصور تباہی

  • by

ہندوپاک ایٹمی جنگ: ناقابلِ تصور تباہی

شارق علی ویلیوورسٹی

جب حالیہ برسوں میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچی، تو دونوں اطراف کا میڈیا جنگی جنون کو اس انداز میں پیش کرتا رہا جیسے یہ کوئی کھیل ہو۔ سنجیدگی، حقیقت پسندی اور انسانی المیے سے غافل تجزیے، بحثیں اور ہیڈلائنز جنہوں نے عوام کے شعور میں جنگ کے اصل اثرات کا درست عکس بننے ہی نہیں دیا۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس مشترکہ طور پر 300 سے زائد ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ اگر دونوں ممالک کے درمیان مکمل ایٹمی جنگ چھڑ جائے تو صرف ابتدائی چند گھنٹوں میں ایک کروڑ سے زائد انسان جان کی بازی ہار سکتے ہیں۔

دہلی، لاہور، کراچی اور ممبئی جیسے شہر لمحوں میں راکھ کا ڈھیر بن سکتے ہیں۔

تابکاری مادّہ زمین، پانی اور ہوا کو زہر آلود کر دے گا۔ “نیوکلیئر ونٹر” جیسا ماحولیاتی عذاب درجہ حرارت کو شدید طور پر گرا دے گا، جس سے کھیتیاں برباد ہو جایں گی اور قحط اس پورے خطے کو اپنی گرفت میں لے لے گا۔

پرنسٹن یونیورسٹی سمیت کئی تحقیقی ادارے خبردار کرتے ہیں کہ اس جنگ کے اثرات صرف جنوبی ایشیا تک محدود نہیں رہیں گے ۔ بلکہ اس سے عالمی سطح پر غذائی قلت، بیماریوں کی وبا اور اقتصادی تباہی پھیل جائے گی۔

ہسپتال ناکارہ ہو جائیں گے، زندہ بچ جانے والے دائمی عذاب میں مبتلا ہوں گے، اور آنے والی نسلیں ذہنی و جسمانی معذوریوں کے ساتھ ایک تاریک مستقبل کی طرف دھکیل دی جائیں گی۔

اب فیصلہ ہمیں کرنا ہے: کیا ہم نفرت، انتقام اور تباہی کی راہ پر چلنا چاہتے ہیں یا محبت، امن اور ترقی کے سفر پر؟

وقت آ چکا ہے کہ ہم پاگل پن کو نہیں عقل کو ترجیح دیں۔ موت
کا نہیں، زندگی کا انتخاب کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *