ہیری پوٹر کی دنیا ، بائیسواں انشا ، امریگو کہانی ، ویلیوورسٹی شارق علی
کیا آپ ایلٹن جون سے ہاتھ ملانا اور میریلن منرو کے ساتھ سلفی اتروانا پسند کریں گے؟ اگر ہاں تو آیے یونیورسل اسٹوڈیوز چلتے ہیں۔ ان امریکی قایدین کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے اپنی عوام کو پرمسرت سماجی زندگی کا تحفہ دیا
یونیورسل سٹوڈیوز کے گیٹ سے اندر داخل ہوے تو گہما گہمی تو نظر آئ لیکن بے تحاشا رش نہیں . آج کیوں کہ ورکنگ ڈے تھا اور گرمیوں کا زمانہ تو یہاں رونق تو خوب تھی لیکن بے حال کر دینے والا ہجوم نہیں ۔ فضا ہلے گلے کے پرمسرت ماحول سے رچی بسی تھی. یونیورسل سٹوڈیوز بہت کشادہ علاقے پر بنی ہوئی تفریحی تعمیرات ہیں جنھیں دیکھنے کے لیے عموماً ایک نہیں کئی دن درکار ہوتے ہیں۔ ۔ آج یہاں مختلف تھیم پارکس میں داخلے کی قطاریں میلوں لمبی نہ تھیں ہم کچھ ہی دور چلے ہوں گے تو ایک بے حد کشادہ اور پر رونق گلی میں داخل ہو گلے. دونوں جانب خوبصورت دوکانیں اور ہالی وڈ کی فلموں کی یاد دلاتے ہوے سیٹ جیسے دلکش اسٹال تھے. اور ان کے دروازوں پر کھڑے مشہور اداکاروں کا گیٹ اپ بناے پرفارمرز۔ ایک جانب سر ایلٹن جون سیاہ سوٹ پہنے اور اپنا مخصوص ہیٹ لگائے مداحوں سے باری باری ہاتھ ملا رہے ہیں تو دوسری جانب میریلن منرو سفید رنگ کا عروسی لباس پہنے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ تصویریں کھنچوا رہی ہیں ۔ دونوں جانب ہالی ووڈ کی فلموں کی تھیم کی یاد دلاتی چھوٹے بچوں کے لیے بنائی گئی مختلف رائڈس اور سووینیر بیچتی سجی سجائی دکانیں بھی تھیں۔ کسی دروازے سے اندر ہال میں داخل ہو جایے تو ہالی ووڈ کی مشہور فلموں کے سیٹس سجائے سٹوڈیوز کے ریپلیکا۔ عوامی مسرت کے اس پر رونق ماحول میں مجھے ہالی ووڈ کے کسی ہیرو کے بجاے امریکی تاریخ کے ہیرو یاد آنے لگے . ریاستہائے متحدہ امریکا کا بانی فرد واحد نہیں تھا بلکہ سیاسی رہنماؤں اور سیاستدانوں کا ایک گروپ تھا جنہوں نے برطانیہ کے خلاف امریکی انقلاب اور موجودہ امریکہ کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کچھ قابل ذکر بانی قائدین میں جارج واشنگٹن، تھامس جیفرسن، جان ایڈمز، جیمز منرو اور بینجمن فرینکلن شامل ہیں۔ ان سب میں جارج واشنگٹن کو سب سے ممتاز مقام حاصل ہے . انہوں نے ریاستہائے متحدہ کے پہلے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں. انقلابی جنگ کے دوران براعظمی فوج کو فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور نئی قوم کے لیے متحد قوت کے طور پر کام کیا۔ تھامس جیفرسن کو آزادی کے اعلان کی تصنیف اور ریاستہائے متحدہ کے تیسرے صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کے لئے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے ملک کے سیاسی فلسفے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور انہیں بااثر بانی فادرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ کسی بڑے شہر کی ہائی سٹریٹ سے ملتی جلتی اس گلی میں چلتے چلتے ہم ایک کشادہ اور سر سبز و شاداب راونڈ اباؤٹ کے سامنے جا پوھنچے جس کے ارد گرد کچھ کھانے پینے کی دکانیں تھیں اور ایک جانب ہیری پورٹر ورلڈ۔ ہیری پوٹر ورلڈ شاید یہاں کے سب سے زیادہ مقبول اور پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔ جادوگری کی اس حیران کن دنیا میں سیاح ہیری پوٹر فلم کے مختلف کرداروں اور مقامات سے ملتے ہیں۔ جادوی چھڑیوں اور دیگر تحایف کی خریداری کر سکتے ہیں، اور ہوگ وارٹس ایکسپریس کی سواری بھی کر سکتے ہیں. ہم نے کچھ دیر تو ہیری پوٹر ورلڈ میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا. بچوں نے جب یہاں کے ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل شو دیکھنے کا پروگرام بنا لیا تو میں اور مونا جو ہیری پوٹر کے بارے میں اس قدر پر جوش نہ تھے باہر ایک اچھے سے رستوران میں جا کر بیٹھ گئے ۔ کھانے پینے کا آرڈر دیا اور بچوں کے شو کے ختم ہونے کا انتظار کرنے لگے….. جاری ہے