Skip to content
Home » Blog » کیزن: مسلسل بہتری کا اصول

کیزن: مسلسل بہتری کا اصول

  • by

کیزن: مسلسل بہتری کا اصول

شارق علی

کیزن ایک جاپانی لفظ ہے جو زندگی اور کام میں مسلسل بہتری کے عمل کو بیان کرتا ہے۔ 1986ء میں مساکی ایمائی کی کتاب “کیزن: جاپانی صنعتی ترقی کا راز” میں کامیاب ثقافتی ماحول کی نشاندہی کی گئی جو کسی فرد یا قوم کو بہتر بنانے کا سبب بن سکتا ہے۔ آج ہم اس کتاب سے چند نکات کا جائزہ لیتے ہیں۔

بہتری کا عمل تین مرحلوں پر مشتمل ہوتا ہے: منصوبہ سازی، ویژن کی شراکت، اور بہتر ثقافت کی تشکیل۔

پہلا مرحلہ، منصوبہ سازی، دیانت دارانہ سوچ کا متقاضی ہے۔ ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں اور کہاں جانا چاہتے ہیں؟ اس کے لیے کن مشکلات اور قربانیوں سے گزرنا پڑے گا؟ ہمیں اپنی سوچ اور رویوں میں تبدیلی لانے کے لیے تیار ہونا ہوگا۔ ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا اور اپنی منصوبہ بندی کو قلم بند کرنا ضروری ہے، جسے “ٹرو نارتھ اسٹیٹمنٹ” کہتے ہیں۔

دوسرا مرحلہ، ویژن کی شراکت، اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے ساتھیوں یا خاندان کے افراد کو منصوبے میں شامل کریں۔ اس کے لیے سادہ اور حقیقت پسندانہ گفتگو ضروری ہے، جس میں ان کے سوالات کا جواب دیا جائے اور انہیں مشن کے لیے قائل کیا جائے۔

تیسرا مرحلہ، بہتر ثقافت کی تشکیل، چھوٹے چھوٹے اقدامات پر مرکوز رہنے کی ضرورت ہے۔ ہر چھوٹے قدم پر اپنی اور ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ لمبی جدوجہد کے لیے حوصلہ مل سکے۔

یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کی جدوجہد ساتھیوں کو واضح طور پر نظر آئے، اور آپ ان کے لیے ایک دیانت دار مثال بنیں۔ تخلیقی سوچ کو فروغ دیں اور ساتھیوں کو قائدانہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیں۔

انفرادی اور اجتماعی کامیابی کی نیک تمناؤں کے ساتھ اب آپ سے اجازت چاہتا ہوں۔

شارق علی

ویلیوورسٹی

Tags:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *