پانی کا حیرت انگیز نظام: قدیم فارسی قناتیں
8 سے 80 سال کے بچوں کے لیے
✍️ تحریر: شارق علی
ویلیوورسٹی
کیا آپ یقین کریں گے کہ 2,700 سال پہلے ⏳ ایران کے ریگستانوں میں 🏜️ بغیر کسی موٹر یا مشین کے ⚙️ دور دراز علاقوں تک پانی 💧 پہنچایا جاتا تھا؟
یہ معجزہ ممکن ہوا قنات کے نظام کی بدولت!
قناتیں زیرِ زمین بنائی گئی لمبی، ہموار اور ڈھلوان والی سرنگیں ہیں 🚇، جو پہاڑی چشموں سے ⛰️ پانی لے کر صرف کششِ ثقل (gravity) کی مدد سے 🌍 اس پانی کو دور تک پہنچاتی تھیں—نہ بجلی، نہ پمپ ⚡❌، صرف انسان کی عقل، محنت اور فنِ تعمیر! 🧠🛠️
کچھ قناتیں 50 کلومیٹر سے بھی زیادہ لمبی تھیں! 🚶♂️🚶♀️
انہی قناتوں نے ریگستانی علاقوں کو سرسبز باغوں 🌳، کھیتوں 🌾 اور شہروں 🏘️ میں بدل دیا، جیسے یزد، نیشاپور اور گناباد۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ آج بھی گناباد کی ایک قنات صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے! یہ 300 میٹر گہرائی سے پانی نکالتی ہے! ⛏️💦
یونیسکو نے ان قناتوں کو عالمی ورثہ 🏛️ قرار دیا ہے، کیونکہ یہ آج کے پانی کی قلت والے علاقوں کے لیے پائیدار حل فراہم کرتی ہیں ♻️
سائنس🔬، انسانی عزم❤️ اور سادہ مگر زبردست حکمت عملی⚙️—یہی ہیں وہ راز جن سے تاریخ کی عظیم ایجادات نے جنم لیا تھا