Skip to content
Home » Blog » ٹوگیلا فالز ، آسمان سے گرتا معجزہ

ٹوگیلا فالز ، آسمان سے گرتا معجزہ

  • by

ٹوگیلا فالز ، آسمان سے گرتا معجزہ

شارق علی
ویلیوورسٹی

دنیا میں کچھ مناظر ایسے ہیں جنہیں دیکھنے کا صرف تصور ہی انسان کو چند لمحوں کے لیے خاموش کر دیتا ہے۔ جنوبی افریقہ کا Tugela Falls بھی انہی حیرت انگیز مناظر میں سے ایک ہے۔ میں نے اسے ابھی تک اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا، مگر اس کے بارے میں پڑھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے قدرت نے کہیں دور پہاڑوں میں خاموشی سے ایک معجزہ ترتیب دے دیا ہو۔

ڈریکنزبرگ ایمفی تھیٹر ، دنیا کی سب سے شاندار قدرتی دیواروں میں شمار ہونے والی عظیم چٹانی محراب، اپنے عمودی، تقریباً سیدھے کھڑے سنگلاخی چہروں کے سبب دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتی ہے۔ انہی بلند و بالا چٹانوں سے Tugela Falls آسمان سے زمین کی طرف پانج مرحلوں میں گرتا ہے۔ کہیں محض 3 فٹ کی باریک دھار، اور کہیں 110 فٹ کی ایک ہی جست میں بہتی چوڑی دھار… یہ تفاوت اسے ایک منفرد شان عطا کرتا ہے۔

اور جب بات اس کی مجموعی اونچائی کی آتی ہے تو دل تھام لینا پڑتا ہے — 3110 فٹ، یعنی تقریباً 948 میٹر۔ یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کا سب سے اونچا آبشار قرار دیا جاتا ہے۔

بارشوں کے موسم میں جب یہ آبشار پوری قوت سے بہتا ہے تو چٹانوں سے اٹھتی دھند، چھینٹوں میں بنتی قوسِ قزح اور ڈریکنزبرگ کے سیاہ چٹانی چہرے مل کر ایسا منظر تخلیق کرتے ہیں جو شاید دیکھنے والے کی زندگی بھر کی یاد بن جاتا ہے۔

میرے لیے Tugela Falls محض ایک آبشار نہیں، بلکہ ایک ایسا خواب ہے جسے کسی دن دیکھنے کی خواہش ہے۔ قدرت کا یہ شاہکار اس بات کی خاموش گواہی ہے کہ زمین کا ہر کونا اپنے اندر ایک نئی حیرت چھپائے بیٹھا ہے۔ بس اسے دیکھنے کے لیے دل میں ایک میں ایک ارزو ہونا چاہیے۔

Tugela Falls —

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *