Skip to content
Home » Blog » 🌟 نوآم چومسکی: سوال اٹھانے والا 🧠💡

🌟 نوآم چومسکی: سوال اٹھانے والا 🧠💡

  • by

🌟 نوآم چومسکی: سوال اٹھانے والا 🧠💡

✍️ شارق علی
📚 ویلیو ورسٹی

8 سے 80 سال کے بچوں کے لیے 👦👵

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دنیا ایسے کیوں چلتی ہے جیسی کہ وہ چل رہی ہے؟ 🤔🌍

چند لوگ طاقتور کیوں ہوتے ہیں؟ 💪💰 اور بیشتر عوام اپنی پوری زندگی مسلسل جدوجہد اور تنگدستی میں کیوں گزارتی ہے؟ 🏚️😓

تاریخ میں ہمیشہ چند “عظیم آدمیوں” کا ذکر کیوں کیا جاتا ہے، جبکہ لاکھوں لوگ کیوں گمنام رہ جاتے ہیں؟ 📜❓یہی وہ سوالات ہیں جو نوآم چومسکی اپنی پوری زندگی پوچھتا رہا! 🧐🗓️

سن 1928 میں پیدا ہونے والا چومسکی ہمارے وقت کے سب سے بڑے مفکرین میں سے ایک ہے۔ 🏛️💬

اس نے زبان، سیاست اور تاریخ کا گہرا مطالعہ کیا اور طاقتور لوگوں کو چیلنج کرنے اور ان سے سوال کرنے سے کبھی نہیں گھبرایا۔ ⚖️✊

اب، وہ 95 سال کی عمر میں بولنے سے قاصر ہے، لیکن اس کے لکھے الفاظ آج بھی زندہ ہیں! 📖🔥🏛️

چومسکی کے چند انقلابی خیالات🔹 “دنیا میں کوئی ملک غریب نہیں ہوتا!” ❌💸

بلکہ وہاں کے حکمران اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم غریبی کی اصل وجہ بنتی ہے

⚖️❗🔹 طاقتور لوگ کیسے حکمرانی کرتے ہیں؟ 🏰👑

چومسکی نے بتایا کہ بعض اوقات حکمران فرضی دشمن گھڑ لیتے ہیں 🏹😈 تاکہ عوام کو خوفزدہ رکھا جا سکے اور خود کو “نجات دہندہ ہیرو” کے طور پر پیش کر سکیں۔

🦸‍♂️🛡️🔹 “تاریخ کو بگاڑا جاتا ہے!” کیوں ؟ 📜❌

ایسا اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ عام لوگ خود کو بے بس محسوس کریں اور کسی “عظیم رہنما” کے انتظار میں بیٹھے رہیں! 🏃‍♂️🚦لیکن چومسکی کا کہنا تھا:

“حقوق دیے نہیں جاتے، بلکہ انہیں حاصل کیا جاتا ہے!” ✊

⚖️🎓 نوجوانوں کے لیے چومسکی کا پیغام💡 “کوئی بھی بنی بنای سچائی تمہارے ذہن میں ڈالے تو اسے قبول نہ کرو! بلکہ یہ سچائی تمہیں خود تلاش کرنی ہوگی!” 🔍🧐لہٰذا، اگر دنیا اور زندگی تمہیں پیچیدہ لگتی ہے 🌍🔄 تو گھبرانے کی ضرورت نہیں! 🚀💫 بلکہ سوالات اٹھاتے رہو، سیکھتے رہو، اور کبھی رکنا مت۔

💡 جیسا کہ خود نوآم چومسکی نے پوری زندگی کیا! 🔥📖

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *