Skip to content
Home » Blog » مصنوعی ذہانت کے تناظر میں ایکسپوننشل گروتھ کیا ہے؟

مصنوعی ذہانت کے تناظر میں ایکسپوننشل گروتھ کیا ہے؟

  • by

مصنوعی ذہانت کے تناظر میں ایکسپوننشل گروتھ کیا ہے؟

ایکسپونیشنل گروتھ سے مراد ہے نمو کی وہ مثال جہاں وقت کے ساتھ ساتھ کوئی چیز تیز سے تیز تر اور بڑی سے بڑی ہوتی چلی جاتی ہے۔ کسی برف کے گولے کی طرح جو اونچے پہاڑ سے نیچے گر رہا ہے۔ جیسے جیسے یہ نیچے آے کا بڑے سے بڑا اور تیز رفتار ہوتا چلا جائے گا

جب ہم مصنوعی ذہانت (AI) اے ای میں تیزی سے ترقی کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو ہم اس خیال کا حوالہ دیتے ہیں کہ اے ای ٹیکنالوجی تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور دن بہ دن ناقابل یقین رفتار سے زیادہ طاقتور ہو رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اے ای سسٹمز خود سیکھ سکنے کی صلاحیت کے سبب روز بروز ذہین تر ہوتے چلے جا رہے ہیں، تیزی سے سیکھ رہے ہیں، اور وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ قابل ہوتے جا رہے ہیں۔

اس بات کو سمجھنے کے لیے ایک ایسے کمپیوٹر پروگرام کا تصور کیجیے جو شطرنج کھیل سکتا ہے۔ جب اسے پہلی بار بنایا گیا تھا، یہ شاید ابتدائی سطح پر کھیلنے اور صرف چند لوگوں کے خلاف جیتنے کے قابل تھا۔ لیکن جیسے جیسے زیادہ لوگوں نے پروگرام کو بہتر بنانے پر کام کیا اور اس میں خود سیکھنے کی پروگرامنگ کی تو یہ بہتر سے بہتر ہونے لگا۔ آخرکار، یہ اتنا اچھا ہو گیا کہ اب یہ دنیا بھر میں کسی کو بھی ہرا سکتا ہے۔

فرض کیجیے اس پروگرام کے ڈویلپرز وہیں نہیں رکے رہے۔ بلکہ وہ پروگرام میں بہتری لاتے رہے اور اسے اپ ڈیٹ کرتے رہے، یوں اس سسٹم کو سیکھنے اور مزید بہتر ہونے میں مدد ملی۔ نتیجے کے طور پر، پروگرام کی شطرنج کھیلنے کی صلاحیت تیزی سے بڑھنے گی۔ اب یہ اتنا طاقتور ہو گیا کہ بیک وقت ہزاروں لوگوں کو ایکساتھ شکست دے سکتا ہے، یوں شاید دنیا کا بہترین شطرنج کا کھلاڑی ایک کمپیوٹر بن جائے گا۔

بالکل اسی طرح اے ای کی تیزی سے ترقی بہت سے شعبوں میں ہو رہی ہے، نہ صرف شطرنج جیسے کھیلوں میں بلکہ اس کا استعمال سیلف ڈرائیونگ کاروں، وائس اسسٹنٹ جیسے سری اور الیکسا، طبی تشخیص، اور بہت سے دوسرے شعبوں میں کیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ محققین اور انجینئرز نئی تکنیکوں کو دریافت کرتے ہیں اور ترقی کرتے ہیں، اے ای سسٹمز زیادہ قابل ہو تے چلے جا رہے ہیں۔ اب وہ ایسے کام کر سکتے ہیں جنہیں کبھی ناممکن سمجھا جاتا تھا۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اے ای میں تیز رفتار ترقی بھی مواقع اور چیلنجز دونوں ایک ساتھ لے کر ای ہے۔ یہ ٹیکنولوجی پیچیدہ مسائل کو حل کرنے اور ہماری زندگیوں کو آسان بنانے میں ہماری مدد کر سکتی ہے، لیکن یہ اخلاقیات، رازداری، اور ملازمتوں پر اثرات کے بارے میں بہت سے سوالات اور خدشات کا سبب بھی ہے۔ لہٰذا، جیسا کہ اے ای کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، معاشرے کے لیے یہ سوچنا ضروری ہو گیا ہے کہ ہم اس ٹیکنالوجی کو کس طرح ذمہ داری سے اور سب کے فائدے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *