Skip to content
Home » Blog » محبت اور خوشی کا حصار

محبت اور خوشی کا حصار

  • by

محبت اور خوشی کا حصار

ترجمہ: شارق علی
ویلیو ورسٹی

کیا تم مجھ سے محبت کرتے ہو؟”
ایلس نے پوچھا۔

“نہیں، میں تم سے محبت نہیں کرتا!”
سفید خرگوش نے جواب دیا۔

ایلس نے بھنویں سکیڑ لیں اور اپنے ہاتھوں کو آپس میں جکڑ لیا۔ وہ ہمیشہ ایسا کرتی تھی جب اُسے دکھ ہوتا تھا۔

“دیکھا؟” سفید خرگوش نے کہا،
“اب تم خود سے یہ پوچھو گی کہ آخر تم میں کیا کمی ہے؟
ایسا کیا کیا تم نے کہ میں تم سے تھوڑی سی بھی محبت نہیں کر سکتا؟
اور یہی وہ وجہ ہے کہ میں تم سے محبت نہیں کر سکتا۔”

ایلس، تم سے ہمیشہ محبت نہیں کی جائے گی۔
کبھی کبھی لوگ زندگی سے تھک جاتے ہیں، ان کا دھیان کہیں اور ہوتا ہے، اور وہ تمہیں دُکھ دیتے ہیں۔
کیونکہ لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں — وہ نادانستہ، غلط فہمی یا اپنی اندرونی کشمکش کی وجہ سے دوسروں کو دُکھ پہنچا ہی دیتے ہیں۔

اگر تم خود سے تھوڑی سی بھی محبت نہیں کرو گی،
اگر تم اپنے دل کے گرد محبت اور خوشی کا ایک حصار نہ بناؤ گی، تو دوسروں کی معمولی سی بے رخی یا لاپروائی بھی تمہیں توڑ کر رکھ دے گی۔

جب میں نے تمہیں پہلی بار دیکھا، میں نے خود سے ایک وعدہ کیا:
“میں اُس وقت تک تم سے محبت نہیں کروں گا جب تک تم خود سے محبت کرنا نہیں سیکھ لیتیں۔”

~ لیوس کیرول، ایلس ان ونڈر
لینڈ

کی طرز پر لکھی گئی کسی نامعلوم مصنف کی تحریر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *