Skip to content
Home » Blog » لیانگ وین فینگ – خواب سے انقلاب تک

لیانگ وین فینگ – خواب سے انقلاب تک

  • by

لیانگ وین فینگ – خواب سے انقلاب تک

تحقیق و تدوین

شارق علی
ویلیو ورسٹی

یہ کہانی ہے ایک ایسے شخص کی جو تجسس اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھا اور مصنوعی ذہانت (AI) کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ 1985 میں چین کے ایک معمولی گھرانے میں پیدا ہونے والے لیانگ نے ریاضی میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ژےجیانگ یونیورسٹی سے الیکٹرانک انجینئرنگ اور AI میں ماسٹرز کیا۔

اس کا سفر ہائی فلائر کوانٹ نامی ہیج فنڈ سے شروع ہوا، جہاں اس نے AI پر مبنی الگورتھمک ٹریڈنگ سے اربوں ڈالر کمائے، لیکن اس کا اصل خواب AI کے شعبے میں بنیادی تحقیق کرنا تھا۔

2021 میں، جب امریکہ نے چین کے لیے چپس کی برآمدات پر پابندی لگائی، تو لیانگ نے مستقبل بینی کا ثبوت دیتے ہوئے 10,000 اینویڈیا A100 چپس خرید لیے۔ اس کی یہ پیش بندی بعد میں چین کی AI ترقی کے لیے اہم ثابت ہوئی۔

2023 میں، لیانگ نے ڈیپ سیک کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد چین کو “نقل سے تخلیق” کی طرف لے جانا تھا۔

ڈیپ سیک کا پہلا بڑا قدم اس کا اوپن سورس ماڈل تھا، جو دنیا بھر میں مقبول ہوا۔

جنوری 2025 میں، ڈیپ سیک کا چیٹ بوٹ امریکہ میں لانچ ہوتے ہی 50 ممالک میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بن گیا اور اس نے اوپن اے آئی کے GPT-4 کو کارکردگی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

لیانگ نے تحقیق پر توجہ مرکوز رکھی اور نوجوان سائنسدانوں کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے۔ اس نے اپنی ٹیم کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر سافٹ ویئر انجینئرنگ کو بہترین طریقے بروئے کار لاتے ہوئے کم لاگت میں اعلیٰ معیار کے AI ماڈلز تیار کیے اور اپنے حریفوں کو حیران کر دیا۔

آج، ڈیپ سیک صرف ایک کمپنی نہیں بلکہ چین کی ٹیکنالوجیکل خودمختاری کی علامت بن چکا ہے۔

لیانگ کی کہانی ثابت کرتی ہے کہ جب تجسس، جرات، اور وژن ہم آہنگ ہو جائیں تو کامیابی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *