Skip to content
Home » Blog » شہد کی مکھی حسن کارگر

شہد کی مکھی حسن کارگر

شارق علی
ویلیو ورسٹی

شہد کی مکھیاں چھوٹی مگر طاقتور مخلوق ہیں جو ہمارے ماحولیاتی نظام میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ سماجی کیڑے ایک منظم کالونی میں رہتے ہیں، جہاں ملکہ مکھی، کارکن مکھیاں اور نر مکھیاں مل کر رہائش پزیر ہوتی ہیں۔ ایک مکھی روزانہ تقریبآ 5000 پھولوں کا طواف کر سکتی ہے اور شہد بنانے کے لیے رس اکٹھا کرتی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ شہد کی مکھیاں “ویگل ڈانس” کے ذریعے ایک دوسرے کو سمتوں کے بارے میں بتاتی ہیں؟ یہ انسانی چہروں کو بھی پہچان سکتی ہیں اور ان کی پانچ آنکھیں ہوتی ہیں! ان کی اہمیت صرف شہد بنانے تک محدود نہیں، بلکہ یہ زرعی پیداوار میں ضروری اور مددگار ہیں۔ اگر شہد کی مکھیاں نہ ہوں تو بہت سے پھل اور سبزیاں اس دنیا سے ختم ہو جائیں گی۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک کارکن مکھی کی زندگی صرف چھ ہفتے طویل ہوتی ہے اور وہ اپنی زندگی میں محض 1/12 چائے کا چمچ شہد تیار کرتی ہے۔ شہد کی مکھیوں کا تحفظ دراصل اس کرہ ارض پر زندگی کے تحفظ کے مترادف ہے!

دلچسپ بات یہ کہ اس سال نیشنل جیوگرافک فوٹوگرافی ایوارڈ شہد کی مکھی کی اس حسین تصویر کو دیا گیا ہے، جو اس مخلوق کے کارگر ہونے اور ماحولیاتی نظام میں اس کے بھرپور کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *