شارق علی
ویلیوورسٹی
8 سے 80 سال کے بچوں کے لیے
حال ہی میں James Webb Space Telescope نے ایک شاندار دریافت کی ہے!
وہ سیارہ K2-18b جو ہم سے 124 نوری سال دور ہے، اُس کی فضا میں ایک خاص گیس ڈائیمتھائل سلفائیڈ (DMS) ملی ہے۔
🌫️ یہ گیس زمین پر صرف سمندری جانداروں جیسے فائیٹوپلانکٹن سے بنتی ہے!
یعنی… یہ غیر ارضی زندگی کی موجودگی کا ممکنہ اشارہ ہو سکتا ہے!
🌊👾
یہ سیارہ آخر ہے کیسا؟
زمین سے 2.6 گنا بڑا
فضا میں ہائیڈروجن، میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ
ہو سکتا ہے یہ ایک Hycean دنیا ہو — جس پر گہرے سمندر اور بھاپ بھری فضا ہو!
کیا یہ واقعی زندگی کا ثبوت ہے؟
یہ ابھی حتمی ثبوت نہیں!
🔬 سائنسدان مزید تحقیق کر رہے ہیں تاکہ پتا چل سکے کہ یہ گیس صرف جانداروں سے بنی ہے یا کسی اور وجہ سے۔
لیکن ایک بات طے ہے:
کائنات میں زندگی کی تلاش ایک نئے اور سنسنی خیز موڑ میں داخل ہو چکی ہے!
🚀✨