سماجی مہارت ، جذباتی ذہانت ، ٹک ٹوک اسکول ، ویلیوورسٹی
سماجی مہارت سے مراد ہے دوسرے لوگوں کے ساتھ بامعنی تعلقات استوار کرنے کے قابل ہونا۔ رشتوں کی اہمیت اور دوسروں کے ساتھ مل جل کر رہنے اور کام کرنے کی اہمیت کو پہچاننا۔ انسانی تعلقات میں سمجھداری کا مظاہرہ کرنا۔ چاہے وہ ہماری زاتی زندگی ہو یا کام کا ماحول، سماجی مہارت رکھنا کامیابی کی ضمانت ہے۔ موثر سماجی مہارت کا ہونا جذباتی ذہانت کی تمام صفات کا احاطہ کرتا ہے۔ ایسے لوگ اس مہارت کو تعلقات کے انتظام اور استحکام اور اہداف کے حصول کے لیے کامیابی سے استعمال کرتے ہیں۔ ہم میں سے کوی بھی شخص حتیٰ کے بظاہر دکھای دیتے کامیاب کرشماتی رہنما بھی اکیلے اہم مقاصد کو پورا کرنے کے قابل نہیں ہوتے. ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کام کرنا ہوتا ہے۔ سماجی مہارت کا مطلب صرف دوستانہ تعلقات نہیں۔ بلکہ اس میں دوسرے لوگوں کے نکتہ نظر اور اچھے برے مقاصد کو سمجھنا اور مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کی ترغیب دینا بھی شامل ہے۔ اگر آپ قائد ہیں تو اپ کو اپنی ٹیم کے سامنے مشترکہ مقاصد کی بھرپور وضاحت کرنا ہو گی۔ اپنے خلوص اور جذبہ کا دیانتدارانہ اظہار کرنا ہو گا جو اپ اپنی تنظیم کے لیے رکھتے ہیں۔ مشترکہ کامیابی کے لیے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کرنا ہو گی