سقراط کے بارے میں معلومات اس کے شاگرد افلاطون کی تحریروں سے حاصل ہوی ہیں۔وہ ایتھنز کا شہری تھا۔ اسے مغربی فلسفے کا بانی کہا جاتا ہے۔ اس لئے کہ اس نے جن موضوعات پر اپنے شاگردوں کے ساتھ مکالمے کا آغاز کیا وہ آج تک زیر بحث ہیں۔ اس نے بے حد قابل شاگرد پیدا کیے جیسا کہ افلاطون۔ اس کے تعلیم دینے کا طریقہ کسی بھی موضوع پر مکالمہ کرنا تھا۔ کوئی شاگرد خیال پیش کرتا۔ اور سقراط اس خیال کے حوالے سے سوال در سوال۔ اور یوں وہ مل کر سچ تک پہنچنے کی کوشش کرتے۔ تعلیم کا یہ طریقہ سو کریٹک کہلاتا ہے جو آج بھی رایج ہے اس پر چلنے والے مقدمے اور سزا کی کہانی افلاطون نے اپنی کتاب اپولجی میں تفصیل سے لکھی ہے۔ وہ کہتا تھا میں یہ جانتا ہوں کہ میں کچھ بھی نہیں جانتا
Home » Blog » سزا ، سقراط ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکولSocrates execution, Footsteps of thought , TikTok School
سزا ، سقراط ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکولSocrates execution, Footsteps of thought , TikTok School
- by Ramsha Ali