خود آگاہی ، جذباتی ذہانت ، ٹک ٹوک اسکول ، ویلیو ورسٹی
جذباتی ذہانت کی اعلیٰ سطح حاصل کرنے کی جانب پہلا قدم ہے خود کو سمجھنا اور جاننا۔ یہ خود اپنے دیانتدارانہ تجزیے سے ممکن ہوتا ہے۔ یعنی بلا جھجھک اپنی خوبیوں، خامیوں اور خواہشات تک رسائی اور انہیں قبول کرنا۔ ان کا درست وقت پر درست استعمال کرنا۔ دوسرے لفظوں میں منفی صورتحال میں مثبت نتایج کے لیے جدوجہد کے قابل ہونا۔ غصے یا نفرت جیسے منفی جذبوں سے بہتر طور پر نمٹنے کی صلاحیت رکھنا۔ خود آگاہی کی مدد سے ہم اپنی زندگی اور کاروبار میں درست فیصلے کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ خود آگاہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کے جذبات اور طرزعمل خود ان پر اور دوسرے لوگوں پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں ۔ ان کے ساتھی کارکنوں کی کارکردگی کو کیسے متاثر کرتے ہیں۔ دباؤ یا سٹریس والے کام کے ماحول میں ایسے رہنما راستے میں آنے والی مشکلات سے بہتر طور پر نمٹ سکتے ہیں۔ وہ پیچیدہ صورتحال میں ایک قدم پیچھے ہٹ کر اندر اور باہر کی صورتحال کا بھرپور جایزہ لیتے ہیں۔ پھر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ ہم کیسا محسوس کر رہے ہیں کا براہ راست تعلق کنٹرول اور موثر انداز میں کام کرنے سے ہے۔ خود آگاہی مشکل حالات میں کامیابی کی ضمانت ہے۔