Skip to content
Home » Blog » خلا کی مٹی سے حیرت انگیز دریافت

خلا کی مٹی سے حیرت انگیز دریافت

  • by

خلا کی مٹی سے حیرت انگیز دریافت ✨

شارق علی
ویلیوورسٹی

کیا آپ جانتے ہیں کہ خلا میں چھپی موسم اور ارضیات کی کہانیاں سائنسدان کیسے پڑھتے ہیں؟ 🚀 ناسا کا ایک مشن جس کا نام OSIRIS-REx تھا، ایک چھوٹے سیارچے Bennu پر گیا اور وہاں کی مٹّی اور پتھر کے ذرات زمین پر لایا۔ OSIRIS-REx اسپیسکرافٹ کو سات سال لگے اور ۲۴ ستمبر ۲۰۲۳ کو اسکا اسپیس کیپسول واپس زمیں پر اترا۔

جب سائنس دانوں کی ایک ٹیم, جس میں پاکستانی نژاد محقق اور سائنس دان ضیاالرحمان بھی شامل ہیں، نے یہ ذرات الیکٹران مائیکروسکوپ میں دیکھے تو انہیں کئی حیرت انگیز چیزیں نظر آئیں:

ننھے ننھے مائکرو میٹر حجم کے گڑھے جیسے کسی نے سوئی سے چبھو دیا ہو 🕳️

شیشے جیسے جمے ہوئے قطرے جو کسی دھماکے کے بعد بن گئے ہوں 💥

لوہے کے باریک بال جیسے تار سے نکل آئے ہوں 🧵

اور سطح پر خاص قسم کی تہیں جو سورج کی روشنی اور تابکاری سے تبدیل ہو چکی تھیں☀️

یہ سب کچھ اس لیے ہوتا ہے کیونکہ چھوٹے چھوٹے خلائی پتھر (micrometeorides) بار بار سیارچے سے ٹکراتے ہیں اور سورج کی شعاعیں تابکاری کے ذریعے اس کی سطح کو جلاتی اور بدلتی رہتی ہیں۔ اس قدرتی عمل کو خلائی موسمی اثرات (space weathering) کہا جاتا ہے۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ Bennu کا رنگ وقت کے ساتھ بدلتا رہتا ہے ۔ یہ پہلے لال سا اور پھر آہستہ آہستہ نیلا سا ہو جاتا ہے 🎨۔ یہ بالکل چاند کے برعکس ہے!

اس تحقیق سے ہمیں یہ پتا چلتا ہے کہ خلا کی دنیا کتنی زندہ اور بدلتی ہوئی ہے۔ شاید آنے والے وقت میں یہ علم ہمیں سیارچوں سے وسائل نکالنے اور زمین کو ان کی ٹکر سے بچانے میں مدد دے۔ 🌍💡

شاباش ضیاء الرحمن پاکستانی اور ناسا کے دیگر سائنسدانوں کے لیے 🌺، جن کا حال ہی میں بڑے معتبر سائنس جریدے (Nature Geoscience) میں ریسرچ پیپر Space weathering effects in Bennu asteroid samples کے عنوان سے چھپا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *