“کوانٹم الجھن: خلا سے باہر ایک پراسرار کنکشن”
کیا آپ جانتے ہیں کہ کوانٹم فزکس کی دنیا میں ذرات کا جادوئی تعلق قایم ہو سکتا ہے؟ اس تعلق کو کوانٹم entanglement کہتے ہیں۔
دو ایسے ذرات کا تصور کریں جو باہمی تعلق میں الجھے ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ کسی ایک ذرے کی کیفیتی پیمائش کرتے ہیں، تو آپ کو خود بخود دوسرے ذرے کے بارے میں فوری طور پر سب کچھ معلوم ہوجاتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی دور کیوں نہ ہوں۔ کچھ میٹر دور ہو یا ہزاروں نوری سال کے فاصلے پر۔ یہ ایک خفیہ زبان کی طرح ہے جو فاصلے کے اصولوں کو توڑ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اءیین سٹائین جیسے عظیم سائنسدان کے ذہن کو بھی اس دریافت نے حیرت زدہ کر دیا تھا۔
سائنسدانوں نے اس عجیب و غریب تعلق کو اب ثابت کر دیا ہے، اور اس دریافت نے کائنات کے بارے میں ہماری سمجھ کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ یہ صرف عجیب سائنس نہیں ہے؛ یہ حقیقت کے پوشیدہ اسرار کی ایک جھلک ہے۔