🧠 پیپر کلپ قیامت: مصنوعی ذہانت کا خطرہ 🤖⚠️
✍️ شارق علی
ویلیوورسٹی 🧾✨
🎯 14 سے 80 سال کے بچوں کے لیے 👦👧👨👩👴👵
فرض کیجیے کہ ہم ایک ذہین روبوٹ بناتے ہیں اور اسے کہتے ہیں: دنیا میں جتنے ممکن ہوں، پیپر کلپ 🧷 بنا دو۔ اب اگر وہ روبوٹ سپر ذہین ہو جائے 🤯، تو وہ اپنی ہر صلاحیت صرف اس مقصد پر لگا دے گا۔ زمین 🌍، انسان 👤، سمندر 🌊، پہاڑ ⛰️، سب کچھ پگھلا کر پیپر کلپس میں تبدیل کر دے گا 🔥🧷۔
یہ کوئی فلمی کہانی نہیں 🎬❌، بلکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر نک بوستروم کا ایک سنجیدہ فکری تجربہ ہے 🧠📚، جسے وہ “Paperclip Maximizer” کہتے ہیں. اس کا مطلب ہے کہ اگر مصنوعی ذہانت کو مقصد تو دیا جائے 🎯، مگر اخلاقی اصول نہ سکھایا جائے 🚫⚖️، تو وہ ایک بظاہر معصوم مقصد کو بھی قیامت میں بدل سکتا ہے 💣💥۔
ان کا فکری تجربہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ AI کو صرف ذہین نہیں 🧠، انسان دوست بھی بنانا ضروری ہے ❤️🤝۔ ورنہ ایک دن ہمارا وجود کسی غلط ہدف کی لپیٹ میں آ سکتا ہے 😨🚨۔ ایک ایسا ہدف جسے ہم نے خود بے سوچے سمجھے تخلیق کیا ہو 🤷♂️💭🔁