Episode 23 of Bygone Valley, short story (Urdu/Hindi Inshay) pod cast serial, covers the period of human civilization from 1905 AD to 1918 AD when first world war broke out, Wright brothers flew first powered aircraft, Rutherford worked out atomic structure, Charlie Chaplin made the first film and Tsar of Russia was overthrown in a revolution. Bygone valley covers history of 22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!
Written and narrated by
Shariq Ali
پہلی جنگ عظیم اور روسی انقلاب، وادی گم ، انشے سیریل ، تائیسویں قسط
سونگ چند قدم تیزی سے بھاگا اور پھر اس نے اونچے پہاڑ کے چٹانی کٹاؤ سے نیچے دور تک پھیلی وادی میں چھلانگ لگا دی . ہم سب بیس کیمپ کی بلندی سے سونگ کی بھرپور پیرا گلائڈنگ مہارت سے لطف اندوز ہونے لگے. وہ چند منٹوں تک پرندوں کی طرح وادی کے اوپر پرواز کرتا رہا اور پھر دھیرے دھیرے با حفاظت نسبتاً ہموار سبزے پر با آسانی اتر گیا. ابو آدم نے کہا . انیس سو پانچ میں امریکا کے اورول اور ولبر رائٹ بھائیوں نے انجن سے چلنے والا جہاز بنا کر ا ور پہلی کامیاب پرواز کر کے انسانی تہذیب کو ایک نئی بلندی پر پوھنچا دیا تھا. سائنسی ترقی کے اعتبار سے انیس سو گیارہ میں نیوزی لینڈ کے ارنسٹ روتھیرفورڈ نے ایٹم کی ساخت کی تفصیلی وضاحت کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی . ڈیوڈ نے کہا .دوسری طرف یورپ میں انیس سو چودہ میں جب ایک سربین گوریلوپرنسپ نے آسٹریا کے ولی عہد آرچ ڈیوک فرڈیننڈ کو قتل کر دیا تو آسٹریا نے اس کا الزام سربیا پر لگایا اور جلد ہی دونوں ملک جنگ کی لپیٹ میں آ گئے . دیکھتے ہی دیکھتے مختلف سمجھوتوں کے تحت دیگر یوروپی ممالک بھی جنگ میں کود پڑے اور ان کے ساتھ ان کی زیر اثر کالونیاں بھی .ایک طرف مرکزی طاقتیں یعنی جرمنی ، آسٹریا ، ہنگری ، بلگاریا اور سلطنت عثمانیہ تھی اور دوسری طرف متحدہ طاقتیں جیسے برطانیہ ، فرانس ، اٹلی ، روس اور سربیا وغیرہ . اس جنگ میں پہلی بار ٹینکوں کا استعمال ہوا . انیس سو اٹھارہ میں جب یہ جنگ متحدہ طاقت کی فتح کے ساتھ ختم ہوئی تو اس عالمی جنگ میں ایک کروڑ لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے. انیس سو چودہ ہی میں بظاھر معمولی لیکن دور رس ایجاد زپ کی تھی جس نے کپڑوں اور تھیلوں وغیرہ میں بٹن اورہک کا استعمال غیر ضروری کر دیا اور جو آج تک بہت کارآمد ہے. اسی سال چارلی چیپلن اپنے مخصوص کردار میں اپنی پہلی فلم کے ساتھ سکرین پرنمودار ہوا تھا . انیس سو سترہ روسی انقلاب کا سال ہے کے جب زار کی ظالمانہ حکومت کا تختہ الٹ کر مزدوروں کے حقوق کے علم بردا لینن نے روس کو ایک کمیونسٹ ریاست میں تبدیل کر دیا تھا —- جاری ہے