Story of one of the most important fossils ever discovered.
جی ہاں یہ ہے ہماری ہائی ٹیک لیب . بائیں جانب کے کمرے ہائی فیڈیلیٹی سیمیولٹرز کے لئے مخصوص ہیں. یہاں مختلف زیر تربیت ماہروں مثلا سرجن اور پائلٹ حضرات کو ورچویل ریلیٹی ٹریننگ ماحول مہیا کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب انفوٹیک اور بائیوٹیک ریسرچ کی سہولیات ہیں. سامنے ریسٹ روم میں کوفی میکر کے ساتھ پڑے صوفےہماری محبوب بیٹھک ہیں۔ سائکلو کا پاور روم بھی پاس ہی ہے. وہ دیکھیے چاے کا کپ ہاتھ میں تھامے جیک اور اس کی تقریر . بھئی سائنس کے ہاتھوں ہم مظلوم طالب علموں کی زندگی کا بیڑہ غرق ہونے کی تاریخ بہت پرانی ہے. فزکس سب سے پرانا مضمون ہے۔ چودہ اعشاریہ آٹھ بلین سال پہلے بگ بینگ کے آغاز سے لے کر آج تک تمام کائنات فزکس کے اصولوں کے زیر اثر رہی ہے۔ پھر جب ایٹم اور مالیکیول تشکیل پانے لگے تو کیمسٹری پیدا ھوی۔ ساڑھے چار بلین سال پہلے ہماری زمین ابتدائی شکل میں نمودار ہوئی تو جیولوجی اور تین اعشاریہ آٹھ بلین سال پہلے زندگی کی ابتدای شکل ڈی این اے اور پروکیریوٹس نمودار ہوے تو بائیولوجی۔ زن نے کہا . مجھے تو قدیم انسانوں سے شروع ہوتی کہانی بہت دلچسپ لگتی ہے. سائکلو مشینی آواز میں بولا . سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق قدیم انسان اور چمپینزیز کی مشترکہ ماں تقریباً ساٹھ لاکھ سال پہلے اس دنیا سے رخصت ہوئی تھی ۔ قدیم انسان کی موجودگی کی سب سے اہم شہادت مشرقی افریقہ سے ملتی ہے۔ اس قدیم انسانی سپر سٹار کا نام ھے لوسی۔ یہ بتیس لاکھ سال پرانا وہ انسانی ڈھانچہ ہے جو اس زمین پر ھم جیسے انسانوں کی موجودگی کی سب سے قدیم شہادت تسلیم کی جاتی ھے۔ سائنسدانوں نے اس دریافت سے بیش بہا معلومات حاصل کیں. انیس سو چوہتر میں ایتھیوپیا میں ڈون جوہانسن نامی ماہر آثار قدیمہ نے جب یہ ڈھانچہ دریافت کیا تو اس نے اس وقت کے مشہور ریڈیو گانے ” لوسی آسمان پر ہیروں سمیت موجود ہے ” کی شہرت کو دیکھتے ہوئے اپنی دریافت کا نام لوسی رکھا. اور یوں اس دریافت کو پوری دنیا میں سپر سٹار جیسی پذیرائی ملی . اس ڈھانچے کی چالیس فیصد ہڈیاں ایک ساتھ دریافت ہوئیں جو کسی ایسے آثار قدیمہ کے لیے بے حد غیر معمولی بات ہے. میں نے بات آگے بڑھای۔ لوسی سے ملتے جلتے لوگ چالیس لاکھ سال پہلے افریقہ میں زندگی بسر کرتے تھے۔ بن مانسوں سے ملتے جلتے ھونے کے باوجود وہ دو پیروں پر سیدھا چل سکتے تھے. لیکن ان کی دماغی ساخت ہم سے مختلف تھی . اب یہ بات ثابت شدہ ہے کہ تقریباً پچیس لاکھ سال سے ہم انسان اپنی ابتدائی صورت یعنی ھومینڈ کی صورت میں زمین پر موجود ہیں . جی کیا کہا آپ نے . آپ ڈائنو سار کا ذکر بھی اس گفتگو میں شامل کرنا چاہتے ہیں . بات یہ ہے جناب۔ آپ نے چاہے کیسی ہی انگریزی فلمیں کیوں نہ دیکھ رکھی ہوں. سچ یہ ہے کہ ڈائناسور چونسٹھ ملین سال پہلے اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ ہمارے آنے سے بہت پہلے۔ یعنی ھم انسانوں اور ڈایناسور کی انٹری اس دنیا کے سٹیج پر ایک ساتھ کبھی بھی نہیں ھوی۔…. جاری ہے